ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگست سے جیٹ ایئر ویز کی شارجہ فلائٹ کا آغاز ہوگا

اگست سے جیٹ ایئر ویز کی شارجہ فلائٹ کا آغاز ہوگا

Thu, 16 Jun 2016 11:42:25  SO Admin   S.O. News Service

منگلورو15؍جون(ایس او نیوز)جیٹ ایئر ویز کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق اب منگلورو سے شارجہ کے لئے روزانہ فلائٹ کا آغاز 7؍اگست سے ہوگا۔اس سے پہلے منگلورو سے شارجہ جانے والوں کو دبئی جانا ہوتا تھا، پھر وہاں سے یو اے ای کے تیسرے بڑے شہر شارجہ کے لئے ٹیکسی یا بس کا سفر اختیار کرنا پڑتا تھا۔جس کا فاصلہ تقریباً38کلو میٹر ہے۔
ایئر پورٹ ڈائریکٹر منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ مسٹرجے ٹی رادھا کرشنانے بتایا کہ فلائٹ 9W503شارجہ کے لئے 9.30بجے صبح روانہ ہوگی۔ اور فلائٹ 9W504شارجہ سے منگلورو ایئر پورٹ پر شام کے 5.55بجے پہنچے گی۔منگلورو اور شارجہ کے درمیان تقریباً2449.81کلو میٹر کا فاصلہ ہے جو 3.33گھنٹے میں پورا کیا جائے گا۔یہ منگلورو ایئر پورٹ سے جیٹ ایئر ویز کی تیسری انٹرنیشنل فلائٹ ہے اور 8ویں روزانہ فلائٹ ہے۔
فی الحال مسافروں کومنگلوروسے جیٹ ایئر ویز یا ایئر انڈیا کے ذریعے دبئی ، ابو ظہبی، مسقط، دمام، کویت، بحرین اور دوحہ جانے کی سہولت دستیاب ہے۔ جیٹ ایئر ویز کی طرف سے دبئی اور ابو ظہبی کے لئے پہلے سے روزانہ فلائٹ دستیا ب ہے۔اب اس میں شارجہ کا نیا اضافہ ہوا ہے۔جبکہ دمام، مسقط، دوحہ، بحرین اور کویت کے لئے مسافروں کو ہفتے میں تین بار سفر کرنے کی سہولت حاصل ہے۔اس کے علاوہ روزانہ دبئی کے دو فلائٹس اورابو ظہبی کے لئے ایک فلائٹ ایئر ایڈیا کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔
شارجہ کے لئے جیٹ ایئر ویز نے اپنی بکنگ شروع کردی ہے۔اس کے علاوہ مذکورہ ایئر لائن کی طرف سے دیگر خلیجی ممالک کے لئے روزانہ؍ہفتہ واری جہاز اڑانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔خیال کیا جات ہے کہ شارجہ کے لئے اس نئی فلائٹ کی وجہ سے منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


Share: